دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںاقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کا فیصلہ ملتوی

اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کا فیصلہ ملتوی

نیویارک(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس کے تحت افغان طالبان اور میانمار کی فوجی حکومت کے نمائندوں کو تسلیم کرنے کا معاملہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا، روس اور چین سمیت 9 ممالک پر مشتمل اقوام متحدہ کی کریڈنشلز کمیٹی کے معاہدے پر مشتمل قرارداد کو اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے ووٹنگ کے بغیر اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔گزشتہ ہفتے کمیٹی نے جنرل اسمبلی کے موجودہ سیشن کے لیے افغانستان اور میانمار کے نمائندوں کی شمولیت کو مخر کرنے کی تجویز دی تھی، جنرل اسمبلی کا موجودہ سیشن ستمبر 2022 میں ختم ہوگا۔9 ممالک پر مشتمل کریڈنشلز کمیٹی کی صدارت اس وقت سویڈن کے پاس ہے اور مستقبل قریب میں کمیٹی کا مزید کوئی اجلاس ہونے کی بھی امید نہیں ہے۔افغانستان اور میانمار کے معاملے پر اقوام متحدہ میں نئی اور پرانی حکومتوں کی جانب سے دو مختلف درخواستیں موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز