چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںامان اللہ زہری کے قتل کا مقدمہ ثناء اللہ زہری کے...

امان اللہ زہری کے قتل کا مقدمہ ثناء اللہ زہری کے خلاف درج

خضدار  ( ہمگام نیوز ) بی این پی مینگل کے مرکزی رہنما امان اللہ زہری کے قتل کا   مقدمہ ثناء اللہ زہری کے خلاف درج کیا گیا 

 تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز  مسلح افراد کے ہاتھوں ساتھیوں سمیت قتل ہونے والے بی این پی مینگل کے مرکزی رہنماء اور بابو نوروز خان کے فرزند امان اللہ زہری کے قتل کا مقدمہ اس بھانجے اور سابق وزیر اعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری اس کے بھائی اور ایم پی اے نعمت اللہ زہری اور ایک رشتہ دار آغا شکیل درانی کے خلاف درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ امان اللہ زہری کے قتل سے پہلے اس کے بیٹے ریاض زہری کو بھی مسلح افراد نے زہری بازار میں قتل کردیا تھا۔

امان اللہ زہری اور ثناء اللہ زہری کا آپسی تنازعہ گذشتہ کئی عرصے سے  جاری ہے جس کے سبب دونوں اطراف درجنوں افراد مارے جاچکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز