Homeخبریںبھارت : بہو نے شوہر کے ساتھ ملکر ساس کو قتل کر...

بھارت : بہو نے شوہر کے ساتھ ملکر ساس کو قتل کر دیا-

نئی دہلی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق بھارت کے ضلع ماراشٹرا میں بہو نے شوہر کو ساتھ ملا کر ساس کا گلا دبا کر قتل کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ساس بہو میں اکثر نوک جھونک ہوتی رہتی تھی جوکہ طویل ناراضی کا باعث بنی۔ بہو نے اس نوک جھونک کا بدلہ لینے کےلیے اپنی ساس کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور اس سفاکیت میں اپنے شوہر کو بھی ساتھ ملا لیا۔

پولیس کے مطابق بہو نے شوہر کی مدد سے ساس کا گلا گھونٹ کر قتل کیا اور ثبوت چھپانے کےلیے ساس کی لاش چھت پر ڈال دی لیکن جب لاش سے تعفن اٹھنے لگا تو بیٹے نے اپنی ماں کی لاش بوری میں بند کرکے گاؤں کے کھنڈر میں پھینک دی۔

زرائع کے مطابق دوسرے بیٹے نے ماں کی عدم موجودگی پر پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی، جس پر پولیس اہلکاروں نے تفتیش شروع کی۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے بڑے بیٹے اور بہو کو بھی شامل تفتیش کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پولیس نے ملزم بیٹے اور بہو کو گرفتار کرلیا

Exit mobile version