Homeخبریںامریکا نے ایران کو خطے کا سب سے شرمناک اور بدنام کھلاڑی...

امریکا نے ایران کو خطے کا سب سے شرمناک اور بدنام کھلاڑی کرار دیا.

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے ایران کو خطے کا بدنام زمانہ کھلاڑی قرار دیتے ہوئے ایرانی کردار کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا مقصد اسے جوہری ہتھیار کے حصول سے روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں‌ پیش رفت کے لیے ویانا کے راستے بالواسطہ طور پر تہران کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

ادھر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ ایٹمی مقامات کی نگرانی سے متعلق تین ماہ کے معاہدے پر آگے بڑھنے کے طریقوں پر ایران کے ساتھ ابھی تک بات چیت جاری ہے۔ اس حوالے سے چند روز بعد رپورٹ جاری کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جوہرہ تنصیبات کے معائنے کے بارے میں معاہدہ اچھا ہے۔ ایجنسی نے مزید کہا کہ وہ فی الحال ایران سے موجودہ افہام و تفہیم کے نفاذ کے بارے میں مشاورت کر رہا ہے۔ بورڈ آف گورنرز کو ایران کے ساتھ اس کےجوہری مراکز کی نگرانی کے بارے میں افہام و تفہیم سے آگاہ کرے گا۔

ایجنسی نے گذشتہ فروری کو ایران کے ساتھ اپنی جوہری تنصیبات کے معائنے کے بارے میں عبوری معاہدہ کیا تھا جو اس ہفتے ختم ہو رہا ہے

Exit mobile version