چاغی(ہمگام نیوز) میدیکل رپورٹ کے مطابق چاغی سمیت بلوچستان بھر کینسر کے مریضوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔
پچھلے کہیں سالوں سے بلوچستان میں کینسر کا ہسپتال موجود نہیں ہے مریض مہنگے اور پراویٹ ہسپتالوں میں علاج نہ کرپانے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں
رپورٹ کے مطابق ضلع چاغی کے دور دراز علاقوں میں پھیلتی ہوئی بیماری پریشان کن صورتحال اختیار کر چکی ہیں چاغی دالبندین چھتر اور گردونواح میں آئے روز کینسر کی بیماریوں میں اضافہ سے لوگوں پر پریشانی لاحق ہوگئی ہے کیونکہ ضلع چاغی میں پسماندگی اور غربت کی وجہ سے لوگ پہلے سے ہی مختلف مسائل کا شکار ہیں۔ اور مالی کمزوریوں کے باعث لوگوں استطاعت جواب دے گئی ہے۔
یاد رہے کہ کینسر کی وجہ سے بلوچستان بھر میں ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے اب تک کہیں قیمتی جانوں کا ضیا ہوچکا ہے۔