Homeخبریںامریکہ بلوچستان،سندھ میں تعلیم کے لیے کافی فنڈز دیئے لیکن پاکستان نے...

امریکہ بلوچستان،سندھ میں تعلیم کے لیے کافی فنڈز دیئے لیکن پاکستان نے درست استعمال نہیں کیئے:کیمرون منٹر

کراچی (ہمگام نیوز ڈیسک) سابق امریکی سفیر برائے پاکستان کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ سے ملنے والے تعلیمی فنڈز کا درست استعمال نہیں کیا اور اسے امریکی فنڈز ایمانداری سے استعمال کرنے چاہئیں۔ کراچی میں کونسل آن فارن ریلیشنز میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط رہیں، اسی لیے ہمیشہ پاکستان کیساتھ تعاون کیا اور تعلیم کے فروغ کے لیے کافی سرمایہ کاری کررہے ہے، تاہم دونوں ممالک کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ سابق امریکی سفیر نے کہا کہ پرویز مشرف دور میں پاکستان نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ہم سے پیسے لیے، امریکہ نے بلوچستان میں تعلیم کے لیے کافی پیسہ دیا ہے، سندھ کو بھی تعلیم کی مد میں کافی فنڈز دیے گئے لیکن سارا پیسہ درست انداز میں استعمال نہیں ہوا، پاکستان نے کئی مواقعوں پر اپنا اعتماد کھو دیا، اس کی زیادہ توجہ ترقیاتی کاموں کی جانب ہوتی ہے، لیکن اب وقت ہے کہ وہ گڈ گورننس پر بھی کام کرے، اسے ایماندارانہ طور پر امریکہ کی جانب سے دیے جانے والے فنڈز خرچ کرنے چاہئیں۔کیمرون منٹر نے کہا کہ امریکہ جانتا ہے کہ اب لڑائی جھگڑے سے معاملات حل نہیں ہونگے، اسی لیے وہ دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی مد میں کام کررہا ہے، بھارت، روس، اور چین کے ساتھ بھی گفت و شنید میں مصروف ہے، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ہمیں معاملات اچھے رکھنے پڑتے ہیں، کراچی اور ممبئی ہمارے لیے معاشی حب کی مانند ہیں۔

Exit mobile version