Home انٹرنشنل امریکہ نے اسرائیل کو بوئنگ ساختہ 'ان گائیڈڈ ' بموں کی ترسیل...

امریکہ نے اسرائیل کو بوئنگ ساختہ 'ان گائیڈڈ ' بموں کی ترسیل روک دی۔

0

واشنگٹن (ہمگام نیوز) ایک اخبار نے خبر دی کہ امریکہ نے اسرائیل کو جس نوعیت کے اسلحے کی ترسیل ان دنوں روک دی ہے اس کے بارے میں میں معلوم ہوا ہے کہ اس میں بوئنگ طرز کے بنائے گئے بم بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ بم گائیڈڈ نہیں ہوتے اس لیے ان سے متعین جگہ پر متعین چیز کی تباہی میں غلطی کا احتمال ہوتا ہے۔

'پولیٹیکو' اخبار نے اپنے ذرائع سے خبر دی ہے کہ اس اسلحے کے روکے جانے کی وجہ اسرائیل کے لیے یہ پیغام ہے کہ اب امریکہ اس سے اپنا ہاتھ کھینچ سکتا ہے کہ اب اس کی ایسی کوئی ضرورت نہیں رہی اور امریکہ نے اسرائیل کی طرف سے بعض باتیں نہ مان کر امریکہ کو ایسا کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

واضح رہے امریکہ نے اب تک سات ماہ سے زائد کی اسرائیلی جنگ کے ہر مرحلے پر اسرائیل کے لیے اپنی مالی، فوجی اور سفارتی تعاون اور خدمات کی صورت مدد جاری رکھی ہے۔تاہم جہاں کہیں اسرائیل کو تکنیکی بنیادوں پر کسی اسلحے کی افادیت نہیں رہتی تو اسے اسرائیل کو فراہمی روکنا ضروری ہو جاتا ہے۔

اس تناظر میں 'پولیٹیکو' نے خبر بریک کی ہے کہ امریکہ نے یہ فیصلہ سیاسی بنیاد اور ضرورت کے تحت کیا ہے۔ 'پولیٹیوکو' کے مطابق ایک امریکی ذمہ دار نے اس بارے میں کہا ہے کہ اسرائیل کو سیاسی پیغام دینا مقصود تھا۔

امریکہ جس نے چند روز پہلے اسرائیل کی حمایت کے لیے اپنا طیارہ بردار بحری بیڑہ بھیجا ہے اس کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ایک منظم منصوبے کے بغیر رفح پر اسرائیلی حملے کے حق میں نہیں ہے۔ تاہم اس رپورٹ میں سینیٹ کی منظوری کے بعد اسرائیل کے لیے منظور کیے گئے فوجی امدادی پیکج بمالیت 13 ارب ڈالر کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

'پولیٹیکو' کی اس تازہ رپورٹ کے مطابق امریکہ کی طرف سے اسرائیل کو فی الحال روکی گئی شپمنٹس میں چھوٹی ' ڈایا میٹر کٹس' اور بوئنگ کمپنی کے 'ان گائیڈڈ' بم شامل ہیں۔ علاوہ ازیں مزید کئی تجارتی آئٹمز بھی اس روکی گئی ترسیلات میں شامل ہیں۔

Exit mobile version