Home خبریں رودُن، تمپ میں حملے کی ذمےداری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

رودُن، تمپ میں حملے کی ذمےداری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

0

شال (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل رات ساڑھے آٹھ بجے سرمچاروں نے رودبُن میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی اور قریب میں قائم ٹاور میں نصب کیئے گئے سروائیلنس کیمروں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایاہے۔ اس حملے میں دشمن کے دو اہلکار زخمی اور سروائیلنس کیمرے تباہ ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد شکست خوردہ دشمن فوج نے عام آبادی پر فائرنگ و گولاباری کی ہے، جس سے دو معصوم رہگیر زخمی ہوئِے ہیں۔عام آبادی اور لوگوں کو نشانہ بنانا دشمن کی شکست کو فاش کرتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچ سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

Exit mobile version