واشنگٹن(ہمگام نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے غیر ملکی سرکاری دورے کی تفصیلات کی تصدیق کر دی ہے۔ اس دورے کے دوران وہ سعودی عرب، اسرائیل اور ویٹیکن جائیں گے۔ ٹرمپ کے مطابق وہ سب سے پہلے سعودی عرب جائیں گے، جہاں سے وہ اسرائیل کا رخ کریں گے اور پھر روم جائیں گے۔ اس دوران ٹرمپ عالمی رہنماؤں سے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ بطور صدر ٹرمپ کے اس پہلے سرکاری دورے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔


