چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںامریکی فوج سے وفاداری کرنے والے افغان شہریوں کی امریکہ منتقلی کیلئے...

امریکی فوج سے وفاداری کرنے والے افغان شہریوں کی امریکہ منتقلی کیلئے 10 کروڈ ڈالر مختص

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق صدر جوبائیڈن نے جنگ کے دوران امریکی فوج کی مدد کرنے والے افغان شہریوں کی امریکا منتقلی اور آبادکاری کے لیے کروڑوں ڈالر ہنگامی فنڈز کی منظوری دیدی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے افغان مہاجرین کی آباد کاری کی غیر متوقع صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر 10 کروڑ ڈالر کا فنڈز مختص کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فنڈز سے 14 سالہ جنگ میں امریکی افواج کی مدد کرنے والے افغان شہریوں کو خصوصی امیگریشن ویزا اور امریکا میں سکونت کے انتظامات بھی کیے جائیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس قبل بھی صدر جو بائیڈن نے ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے امریکی سرکاری ایجنسیوں کی انوینٹریز کی خدمات کے سلسلے میں مزید 2 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری بھی دی چکے ہیں۔ ایسے 18 ہزار افغان شہریوں کی امریکا منتقلی کے لیے درخواستوں پر تیزی سے کام جاری ہے جنھوں نے جنگ کے دوران امریکی افواج کی مدد کی تھی اور اب انھیں طالبان سے اپنی جانوں کا خطرہ لاحق ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ امریکا کی مدد کرنے والے ڈھائی ہزار افغان شہریوں اور ان کے اہل خانہ کے پہلے دستے کو رواں ماہ کے آخر تک ورجینیا میں واقع امریکی فوجی اڈے فورٹ لی میں ٹھہرایا جائے گا جہاں وہ اپنے ویزا درخواستوں کی آخری کارروائی کا انتظار کریں گے۔

طالبان کا زیر اثر علاقوں میں داڑھی کٹوانے اور خواتین کے باہر نکلنے پر پابندی کا حکم یوں تو امریکی قانون میں ایسے تارکین وطن کو امریکا میں سکونت دینے کی گنجائش ہے جنھوں نے امریکا کی مدد کی ہو تاہم ایسے خصوصی ویزوں کی تعداد نہایت کم تھی البتہ جمعرات کو امریکی ایوان نمائندگان نے قانون سازی کے ذریعے خصوصی امیگریشن ویزوں کی تعداد 8 ہزار تک بڑھانے کی منظوری دیدی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز