Homeخبریںامریکی میزائل حملے میں سیریک کے کوہستک میں شادی کی تقریب نشانہ،...

امریکی میزائل حملے میں سیریک کے کوہستک میں شادی کی تقریب نشانہ، 5 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی

سیریک (ہمگام نیوز) 1 ستمبر 2026 کو منگل کی شام ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سیریک کے علاقے کوہستک میں امریکی میزائل حملے کے نتیجے میں ایک مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا گیا، جس کے قریب رہائشی مکانات موجود تھے۔ حملے کے وقت ان مکانات میں سے ایک میں شادی کی تقریب جاری تھی، جس کے نتیجے میں 5 شہری جاں بحق جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق حملے کا مبینہ ہدف کوہستک کے علاقے میں واقع ایک مواصلاتی ٹاور تھا، جس کے اطراف میں رہائشی مکانات موجود تھے۔ اسی دوران قریبی ایک مکان میں شہری شادی کی تقریب میں شریک تھے۔

 ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب والا مکان مواصلاتی ٹاور سے انتہائی قریب واقع تھا اور حملے کے وقت متعدد رشتہ دار اور مہمان وہاں موجود تھے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاور اور اس کے اطراف کے علاقے میں 4 میزائل آ کر گرے۔

میزائل ٹاور سے ٹکرانے اور قریبی عمارت کو نقصان پہنچنے کے نتیجے میں شادی کی تقریب میں موجود متعدد افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ متعدد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے میناب کے طبی مراکز منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے حملے کی مزید تفصیلات اور جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کے حوالے سے معلومات جمع کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز