Homeخبریںامریکی وزیر دفاع کا دورہ کابل

امریکی وزیر دفاع کا دورہ کابل

کابل( ہمگام نیوز)امریکی وزیر دفاع جم میٹس کا افغانستان کا اچانک دورہ، امریکی وزیر دفاع جم میٹس افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے پرکابل پہنچ گئے جہاں وہ امریکی فوجی قیادت اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کریں گے۔ تیرہ اپریل کو امریکی فوج کی طرف سے افغانستان حکومت کے خلاف لڑنے والے اسلامی شدت پسندوں پر سب سے بڑا بمب گرایا گیا تھا جس میں سو سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوئیں تھے۔ اس واقعے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر لفٹینٹ جنرل میک ماسٹر نے افغانستان کا دورہ کیا تھا تاکہ پاکستان کے پراکسی شدت پسندوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرمپ انتظایہ نئی جنگی حکمت عملی بناسکے۔ چند روز قبل افغان فوجی بیس پر حملے کے بعد وزیر دفاع جم میٹس کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ امریکی انٹلیجینس کے مطاق افغان فوجی بیس پر حملہ پاکستانی آئی ایس آئی کی حمایت یافتہ طالبان گروپ حقانی نیٹورک نے کیا تھا۔ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ آنے والے وقتوں میں افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز