Homeخبریںانجلینا جولی نے یو این ایچ سی آر کی خصوصی مندوب کے...

انجلینا جولی نے یو این ایچ سی آر کی خصوصی مندوب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

نیویارک( ہمگام نیوز ) 20 سال سے زائد وقفے وقفے سے کام کرنے کے بعد انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے لیے خصوصی مندوب کے طور پر اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اب مختلف جماعتوں کے ساتھ کام کرنے اور وسیع تر انسانی مسائل پر کام کرنے کی خواہاں ہیں۔

اداکارہ نے جمعہ کو یو این ایچ سی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے کے 20 سال کے بعد میں محسوس کرتی ہوں کہ دوسروں کے ساتھ کام کرنے اور پناہ گزینوں اور مقامی تنظیموں کے ساتھ براہ راست مشغول ہونے کا وقت آ گیا ہے۔ میں آنے والے سالوں میں پناہ گزینوں اور دیگر بے گھر لوگوں کی مدد کے لیے جو کچھ کر سکتی ہوں وہ کرتی رہوں گی۔

یو این ایچ سی آر کے صدر فلیپو گرانڈی نے کہا کہ انجلینا جولی طویل عرصے سے انسانی ہمدردی کے مسائل پر یو این ایچ سی آر کی ایک شاندار پارٹنر رہی ہیں۔ ہم دہائیوں تک ان کی ہمارے ساتھ وابستگی اور پناہ گزینوں اور مجبوروں کے لیے کام پر ان کے شکر گزار ہیں۔

ہالی ووڈ کی مشہور ترین سٹار انجلینا جولی نے اپنی شہرت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مہاجرین کی مدد کے مشن کو اپنایا اور یو این ایچ سی آر کے ساتھ منسلک ہوکر 60 سے زیادہ فیلڈ مشن مکمل کیے ہیں۔

بیان میں اشارہ کیا گیا کہ جولی نے حال ہی میں یو این ایچ سی آر کے ساتھ یمن اور برکینا فاسو کا دورہ کیا، جس کا مقصد دنیا کی دو سب سے کم فنڈ اور خفیہ ہنگامی صورتحال سے متاثر بے گھر لوگوں سے ملاقات کرنا تھا ۔

جولی نے اپنے مستقبل کے انسانی ہمدردی کے وعدوں کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

جولی نے 2001 میں یو این ایچ سی آر کے ساتھ کام کرنا شروع کیا اور 2012 میں انجلینا کو اس کی خیر سگالی مندوب کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔

Exit mobile version