Homeخبریںانٹرنیشنل کورٹ میں آسٹریلوی کمپنی نے ریکوڈک کیس جیت کرپاکستان کو4بلین ڈالرجرمانہ

انٹرنیشنل کورٹ میں آسٹریلوی کمپنی نے ریکوڈک کیس جیت کرپاکستان کو4بلین ڈالرجرمانہ

اسلام آباد(ہمگام نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل کورٹ آف سیٹلمنٹ نے مقبوضہ بلوچستان کے معدنیات کی لوٹ مار میں پاکستان کو 4 بلین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ایک آسٹریلوی کمپنی سے کیس ہارنے کے بعد اب پاکستان کو 4 بلین ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا اگر پاکستان یہ جرمانہ جمع نہیں کرے گا تو پاکستان کی انٹرنیشنل ائیرلائن (PIA) کو 60 ممالک کی سر زمین پر آمدورفت میں سفری پابندیوں کا سامنا ہو گا ۔
عالمی بینک (ICSID انٹرنیشنل کورٹ سیٹلمنٹ سرمایہ کیس نے یہ پابندی عائد کر دیا ہے ۔
پاکستانی پروازوں کو اس وقت تک پابندی ہو گی جب تک وہ جرمانہ ادا نہیں کرے گا۔
اسی کورٹ نے ایک اور کیس کے فیصلہ میں پاکستان کو 1.2 بلین ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کردیا ہے جبکہ یہ کیس ایک ترک کمپنی کرکی(karkey) کے ایک پاور جنریشن کمپنیٰ سے ہار گئی
(ICSID) نے Independent power producers (IPPs) کے کیس میں بھی ایک بلین ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے
13 کمپنیوں کے ایک اتحاد نے بھی پاکستان کو (ICSID) میں لئے جانے کے لئے کئی سالوں سے مقدمات کر رہے ہیں۔
ان تینوں کیسوں میں پاکستان کو 4 بلین ڈالر جرمانہ دینا پڑے گا ،جبکہ پاکستانی حکومت کو حالیہ دنوں میں4 بلین ڈالر کا مالی امداد سعودی عرب اور یونائٹیڈ عرب امارات کی طرف سے ملے تھے اگر پاکستانی حکومت ان پیسوں سے جرمانہ ادا کرے گا تو پاکستان کو شدید معاشی دھچکا لگے گا۔

Exit mobile version