Homeخبریںانڈین آرمی مغربی سرحد پردہشت گرد کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے...

انڈین آرمی مغربی سرحد پردہشت گرد کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی:جنرل بپن راوت

نیو دہلی(ہمگام نیوز ڈیسک) انڈین آرمی چیف نے پاکستان کو ایک بارپھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین فوج مغربی سرحدکیساتھ دہشت گردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی. دارالحکومت نیو دہلی میں آرمی ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب میں بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستان کا نام لئے بغیر بیان دیتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے انکا بھاری جانی و مالی نقصان ہورہاہے. بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ لائن آف کنڑول پر کسی بھی دہشت گردی سے سختی سے نمٹاجائےگا،مغرب میں موجودپڑوسی دہشت گردگروپوں کومعاونت فراہم کررہے تھے. بپن راوت نے کہا کہ بھارتی فوج مغربی پڑوسی کی جانب سے دہشت گردگرپوں کی معاونت کوروکنے کیلئے موثراقدامات کررہی ہے. بھارت نے پاکستان کو ایک بارپھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج مغربی سرحدکیساتھ دہشت گرد انہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی. بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں آرمی ڈے کے موقع پر تقریب سے خطاب میں بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج دشمن فوج کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے انکا بھاری نقصان ہورہاہے. بھارتی آرمی چیف نےکہا کہ لائن آف کنڑول پر کسی بھی دہشت گردی سے سختی سے نمٹاجائےگا،مغرب میں موجودپڑوسی دہشت گردگروپوں کومعاونت فراہم کررہے تھے. بپن راوت نے کہا کہ بھارتی فوج مغربی پڑوسی کی جانب سے دہشت گردگرپوں کی معاونت کوروکنے کیلئے موثراقدامات کررہی ہے.

Exit mobile version