Homeخبریںطیاروں کی کمی،مالی خسارے کے باعثPIA نے ٹوکیو سے اپنی سروس ختم...

طیاروں کی کمی،مالی خسارے کے باعثPIA نے ٹوکیو سے اپنی سروس ختم کی

کراچی (ہمگام نیوز ڈیسک) PIA نے دنیا کے سب سے گنجان میٹروپولیٹن جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کیلئے پروازیں بند کرنے کا فیصلہ، پی آئی اے اس منافع بخش ٹوکیو روٹ کو فروری2019 سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹوکیو روٹ پر16فروری سے ٹکٹوں کی فروخت بند کرنے کے لئے ای میل جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق PIA اس منافع بخش ٹوکیو روٹ کو فروری2019 سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹوکیو روٹ پر16فروری سے ٹکٹوں کی فروخت بند کرنے کے لئے ای میل جاری کردی گئی۔ای میل میں کہا گیا ہے کہ PIA کے صدر اورCEO کی ہدایات پر16 فروری سے ٹوکیو روٹ معطل کیا جائے، DGM پسجنر سیلز انٹرنیشنل کے مطابق وہ مسافر جنہیں ٹکٹس جاری کردیئے گئے ہیں ان کو جنوری2019 کی پروازوں میں ضم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔آپریشن معطل کرنے کے حتمی فیصلے سے قبل اسٹیشن کی کارکردگی اور حقائق سامنے رکھے جائیں، ہیڈ آفس روانہ کی جانے والی ریمیٹنسز73 فیصد اضافے کے ساتھ ہونے نو لاکھ ڈالرز سے 15 لاکھ 20ہزار ڈالرز رہیں، موجودہ سال جنوری تا نومبر میں 45 فیصد ریکارڈ گروتھ کے ساتھ ریونیو 145 ملین جاپانی ین رہا۔
اسی مدت میں اسٹیشن پر کارگو شرح میں بھی اضافہ ہوا، کاسٹ ریشو 70فیصد کے بجائے 57 فیصد تک لائے اور مقامی ملازمین کی برخاستی، ٹاون آفس اور ایئر پورٹ دفتر خالی کرنے کے لئے 6 ماہ پیشگی نوٹس لازمی ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی کمیونٹی اور تاجر برادری کی جانب سے پرواز بند کرنے پر شدید احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔تاجربرادری کے مطابق پرواز بند ہونے کی صورت میں پاکستانیوں کو میتیں واپس لانے کے حوالے سے بھی مشکلات درپیش ہوں گی، دوسری ایئر لائن سے ایک میت ٹوکیو تا کراچی لانے کے اخراجات کم ازکم دس لاکھ روپے ہیں۔ ٹوکیو پرواز کی بندش سے متعلق ترجمان PIA نے یہ موقف اپنایاکہ طیاروں کی کمی اور خسارے کے باعث ٹوکیو اسٹیشن بند کیا جارہا ہے۔

Exit mobile version