نیودہلی(ہمگام نیوزڈیسک) انڈین میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق انڈین ملٹری فورس سی پی آر ایف پر ایک اور حملہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کی ملٹری فورس سی آر پی ایف پر بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں حملہ کیا گیا۔
حملے کے دوران بھارتی ملٹری فورس سی آر پی ایف کے کئی اہلکاروں کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ چھتیس گڑھ کے باغیوں کی جانب سے اس وقت کیا گیا جب بھارتی ملٹری فورس سی پی آر ایف کے اہلکار گشت میں مصروف تھے۔ اس دوران پہلے ایک ریمورٹ کنٹرول بم، جبکہ بعد ازاں مسلسل فائرنگ سے حملہ کیا گیا۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی جانبحق ہوگیا، جبکہ 5 زخمی ہوئے۔بھارتی فوج پر حملہ کرنے والے باغی اس کاروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


