Homeخبریںاوتھل کھانٹا پل کے قریب پولیس کی کاروائی گاڈی سے 20 کلو...

اوتھل کھانٹا پل کے قریب پولیس کی کاروائی گاڈی سے 20 کلو چرس برآمد 2 ملزمان گرفتار

اوتھل(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے علاقے اوتھ میں کھانٹا پل کے قریب ایکسائیز اینٹی نارکوٹیکس پولیس کی کاروائی سے 20 کلو چرس برآمد 2 ملزمان گرفتار گاڑی قبضے میں لیکر مذید تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کےمطابق ڈی جی ایکسائیز محمد زمان خان نے مخبر خاص کی اطلاع پر اپنی ٹیم کو کاروائی کی ہدایت کی۔
اس کے بعد ایکسائیز اینٹی نارکوٹیکس کے انچارج نےاپنی ٹیم کے ہمرا اوتھل کھانٹا پل کے قریب مخبر خاص کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوہے چمن سے کراچی جانے والی ٹرالر گاڑی سے 20 کلو پختہ چرس جس کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپیے بتاہی جاتی ہے برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ۔

ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد ٹرالر گاڑی کو قبضے میں لیکر مذید تفتیش شروع کردی ۔

Exit mobile version