Homeخبریںاوستہ محمد، پینے کے پانی کا ایک بار پھر بحران

اوستہ محمد، پینے کے پانی کا ایک بار پھر بحران

اوستہ محمد( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر اوستہ محمد میں پینے کے پانی کا ایک بار پھر بحران ہوتا جا رہا ہے، ہفتوں کے ہفتے مختلف محلوں میں پانی میسر نہیں شہری کہا ں جائیں شہریوں کی فریاد، تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد کے شہریوں نے شکایت کی کہ شہر میں پی ایچ ائی ایک بار پھر شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی میں نا کام ہوتی جا رہی ہے شہر کے مختلف کالونیوں میں پینے کا پانی ہفتوں کے ہفتے نہیں مل رہا ہے اور شہری سخت پریشان ہیں انہوں نے ارباب اختیار سے کہا کہ وہ اس طرف توجہ دینے کا مطالبہ کیا،اور شہریوں نے یہ بھی حیرت کا اظہار کیا کہ سیا سی لوگوں نے پائپ لائن بچھائی کے دوران مختلف اپنے کارندوں کے ذرئے فیس بک پر شوشا چھوڑا کہ اعلیٰ کولٹی کے پائپ لائن بچھائے جا رہے ہیں اب وہ پائپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اب وہ فیس بکی صحافی کہلوانے والے کہاں ہیں اب یہ بھی فیس بک پر لکھیں کہ وہ پائپ ناقص ہو گئے اعلیٰ کولٹی کے نہ تھے، صرف چند رپوں کی خاطر تعریفیں کر کر کے تھکتے تھے اب ان پائپوں کی وجہ سے شہر میں پانی نہیں ہے۔

Exit mobile version