Homeخبریںاوستہ محمد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، مرد اور خاتون جاں...

اوستہ محمد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، مرد اور خاتون جاں بحق

اوستہ محمد(ھمگام نیوز)اوستہ محمد سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں واقع غریب آباد کے علاقے، کھوکھر لاڑو کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک مرد اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

 

واقعے کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی، تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز