Homeخبریںاوکاڑہ: فائرنگ سے خواجہ سراء زخمی

اوکاڑہ: فائرنگ سے خواجہ سراء زخمی

اوکاڑہ (ہمگام نیوز) پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے قصبے کاونی سیداں میں فائرنگ کر کے خواجہ سراء کو زخمی کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان خواجہ سرا ندیم عرف سونیا کو ساتھ لے جانا چاہتے تھے، خواجہ سراء کے انکار پر ملزمان نے اسے گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی خواجہ سراء کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان نے کچھ عرصہ قبل بھی خواجہ سراء ندیم عرف سونیا پر تشدد کیا تھا۔

خواجہ سراء پر ملزمان کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جلد خواجہ سراء ندیم عرف سونیا پر تشدد کے ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

Exit mobile version