چترال ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق اپر چترال کی سب تحصیل تورکہو کے گاؤں زنگ لشٹ میں 3 طالب علم دریا عبور کرتے ہوئے ڈوب گئے ۔ ایک طالب علم کی لاش دریا سے نکال لی گئی ۔
عینی شاہدین کے مطابق تینوں طالب علم زنگ لشٹ گاؤں سے دریا عبور کر کے واشچ گاؤں میں کرکٹ کھیل کر واپس آرہے تھے کہ دریائے تورکہو کے اوپر پیدل پل عبور کرتے ہوئے ایک لڑکا دریا میں جاگرا ، ساتھی کو بچانے کیلئے دیگر دو دوستوں نے بھی دریا میں چھلانگ لگا دی ۔ دریا میں شدید طغیانی کی وجہ سے تینوں بچے لمحے بھر میں آنکھوں سے اوجھل ہو گئے ۔ لاپتا ہونے والے طالب علموں کی عمریں تیرہ سے سترہ سال کے درمیان تھیں ۔


