Homeخبریںبلوچستان میں ملیریا، اسہال، ہیضہ اور جلد کے مریضوں کی تعداد میں...

بلوچستان میں ملیریا، اسہال، ہیضہ اور جلد کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے اسہال ، ہیضہ ، ملیریا ، جلد ، آنکھوں سمیت دیگر امراض کے 3 ہزار 162 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ایک ہفتے کے دوران مریضوں کی تعداد 33 ہزار 678 ہوئی ۔
محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض اور انفیکشن پھیلنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے گزشتہ روز بلوچستان میں اسہال کے 859 ، ہیضہ کے 50 ، سانس کی بیماریوں کے 862 ، جلد کی بیماریوں کے 994 ، آنکھوں کے انفیکشن کے 161 ، ملیریا کے 229 ، خسرہ کے 5 اور خناق ( ڈائفٹیریا ) کے 2 کیسں رپورٹ ہوئے ۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 میڈیکل کیمپ منعقد کئے گئے جن میں 3162 مریضوں کو طبی سہولیات مہیا کی گئیں ۔

واضح رہے کہ سرکاری دعوی کے مطابق بلوچستان میں سیلاب زدگان کو تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں لیکن تاحال بلوچستان میں سیلاب زدگان وہ ریلیف نہیں ملی ہیں جو سیلاب کی وجہ سے ان کے زندمان تباہ ہوگئی ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز