Homeخبریںایرانشہر جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

ایرانشہر جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایک بلوچ قیدی جسے پہلے سزائے موت سنائی گئی تھی ایرانشہر جیل میں آج بروز ہفتہ 20 اگست کو فجر کے وقت پھانسی دی گئی۔

اس بلوچ شہری 30 سالہ “نادر براہوہی” ولد امید کی شناخت امید ولد ساکن زاہدان سے ہوئی ـ
نادر براہوئی پر منشیات فروشی کا الزام تھا ـ جبکہ نادر نے اس الزام سے انکاری تھا انہوں نے اپیل کی تھی کہ انہیں عدالت تک رسائی دی جائے تاکہ وہ خود کو بے گناہ ثابت کر سکے ـ

بتایا جاتا ہے کہ اس شہری کو 2018 میں ایرانشہر سے گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے وہ ایرانشہر جیل میں تھے ـ

واضح رہے کہ نادر کو 19 اگست بروز جمعرات کو جیل حکام نے سزائے موت پر عملدرآمد کے لیے قید تنہائی میں منتقل کیا تھا اور گزشتہ روز ان کے اہل خانہ اپنے بیٹے سے آخری ملاقات کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز