Homeخبریںایرانشہر: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے انٹیلی جنس محکمے کا اعلیٰ...

ایرانشہر: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے انٹیلی جنس محکمے کا اعلیٰ اہلکار ہلاک

ایرانشہر (ھمگام نیوز) یرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں انٹیلی جنس محکمے کا ایک اعلیٰ اہلکار ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ بدھ 29 جولائی 2026 کی رات تقریباً 10:30 بجے خاتم الانبیاء 5 اسٹریٹ میں ان کے گھر کے سامنے پیش آیا۔

ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت مہران سالارزادہ کے نام سے ہوئی ہے، جو ضلع زابل کے رہائشی اور ایرانشہر میں مقیم تھے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مہران سالارزادہ کو ان کے گھر کے دروازے کے سامنے متعدد گولیاں ماریں، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

دوسری جانب مقبوضہ بلوچستان پولیس کے میڈیا سینٹر نے ایک بیان میں مہران سالارزادہ کو پولیس فورس کا فرسٹ لیفٹیننٹ قرار دیا ہے۔

تاہم باخبر ذرائع اور مہران سالارزادہ کو جاننے والے افراد کا کہنا ہے کہ وہ ایرانشہر کے محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی سربراہ اور اس ضلع کے اعلیٰ انٹیلی جنس حکام میں شامل تھے، اور پولیس کے بیان کے برعکس محکمہ اطلاعات کے ڈھانچے میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

رپورٹ کی اشاعت تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، جبکہ حملے کے محرکات بھی سرکاری طور پر ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی اور عدالتی حکام نے بھی واقعے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز