Homeخبریںایرانشہر کے بغدانی گاؤں میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد

ایرانشہر کے بغدانی گاؤں میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد

ایرانشہر(ہمگام نیوز ) گزشتہ روز 10 اگست 2026 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر کے علاقے بغدانی گاؤں سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی لاش ایک مرد کی ہے، جس کے پاس کسی قسم کی شناختی دستاویز موجود نہیں تھی، جس کے باعث تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی مشاہدات کے مطابق مذکورہ شخص کے بلوچ شہری ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے وقت تک اس شخص کی موت کی وجہ اور درست وقت، شناخت اور واقعے سے متعلق دیگر تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ مزید معلومات کے حصول کے لیے تحقیقات اور تفصیلات کی جانچ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز