Homeخبریںقابض پاکستانی فورسز نے مند سے 25 مئی کو ایک شخص کو...

قابض پاکستانی فورسز نے مند سے 25 مئی کو ایک شخص کو لاپتہ کر دیا ہے

تربت(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تلمب مند سے تعلق رکھنے والے ایک شخص تاج محمد ولد داد محمد کو مبینہ طور پر قابض پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق تاج محمد کو 25 مئی 2026 کی شام گوک چیک پوسٹ کے قریب سے مبینہ طور پر حراست میں لیا گیا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں اور ان کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

 

اہل خانہ اور مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تاج محمد کو فورسز کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کی موجودہ صورتحال یا مقام کے بارے میں خاندان کو آگاہ کیا گیا ہے۔

 

خاندان نے مطالبہ کیا ہے کہ تاج محمد کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور اگر ان کے خلاف کوئی مقدمہ یا الزام موجود ہے تو انہیں عدالت میں پیش کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔

 

نام: تاج محمد

والد کا نام: داد محمد

آبائی و رہائشی علاقہ: تلمب مند

مبینہ گرفتاری: 25 مئی 2026

مقام: گوک چیک پوسٹ

وقت: شام

یہ بھی پڑھیں

فیچرز