Homeخبریںایرانشہر کے چاه جمال علاقے میں بلوچ شہری کی لاش برآمد، موت...

ایرانشہر کے چاه جمال علاقے میں بلوچ شہری کی لاش برآمد، موت کی وجہ تاحال نامعلوم

ایرانشہر(ہمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر کے علاقے چاه جمال میں ایک بلوچ شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے، تاہم اس کی موت کی وجہ اور حالات تاحال واضح نہیں ہو سکے۔

تفصیلات کے مطابق، 15 ستمبر 2026 کی شام ایرانشہر کے چاه جمال علاقے سے ایک بلوچ شہری کی لاش ملی۔ لاش کے چہرے پر موجود نشانات کو دیکھتے ہوئے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شہری کی موت سے قبل کسی شخص یا افراد کے ساتھ اس کی جھڑپ ہوئی ہو، تاہم موت کی اصل وجہ اور طریقہ کار ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا۔

مزید رپورٹ کے مطابق مقتول کی شناخت افشین سقاری کے نام سے ہوئی ہے، جو سرباز کا رہائشی تھا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی شواہد سے موت سے قبل ممکنہ جھگڑے یا جسمانی تصادم کا شبہ ظاہر ہوتا ہے، تاہم واقعے کے وقت، موت کے حالات اور ممکنہ طور پر ملوث افراد کی شناخت کے بارے میں فی الحال مزید معلومات دستیاب نہیں

ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز