Homeخبریںایرانی آرمی اور سکیورٹی فورسز کیخلاف ریگان شہریوں کی جانب احتجاجی مظاہرہ

ایرانی آرمی اور سکیورٹی فورسز کیخلاف ریگان شہریوں کی جانب احتجاجی مظاہرہ

پہرہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ/ایرانشہر سے تعلق رکھنے والے تمپ ریگان کے متعدد شہری شہریوں کی جانب قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز کی براہ راست شہریوں پر فائرنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

یہ ریلی قابض ایرانی سیکورٹی فورسز اور آرمی کی جانب ریگان تمپ پر حملے اور علاقے کے مکینوں پر اندھا دھند فائرنگ کے بعد ہوئی۔

تمپ ریگان شہریوں پر بلا اشتعال حملے اور براہ راست فائرنگ سے کم از کم دو بلوچ شہری زخمی ہوئے تھے ـ جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جن کی حالت ابھی تک تشویشنا بتائی جا رہی ہے ـ
واضح رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں قابض ایرانی آرمی اور سکیورٹی فورسز جارحیت جاری ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں معصوم بلوچ ان کے ہاتھوں قتل ہوئے ہیں ـ

Exit mobile version