Homeخبریںایرانی خفیہ ایجنسی کا مقبوضہ بلوچستان میں موساد کے 3 جاسوس گرفتار...

ایرانی خفیہ ایجنسی کا مقبوضہ بلوچستان میں موساد کے 3 جاسوس گرفتار کرنے کا دعوی

زاہدان ( ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق بدھ 20 اپریل کو بلوچستان میں قابض ایران کی انٹیلی جنس ایجنسی نے اعلان کیا کہ اس کی اہلکاروں نے اس بلوچستان میں اسرائیلی انٹیلی جنس اور اسپیشل آپریشنز آرگنائزیشن (موساد) کے لیے جاسوسی کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایران کی وزارت انٹیلی جنس کے بیان میں حراست میں لیے گئے افراد کی قومیت یا انھیں کس طرح حراست میں لیا گیا اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا، صرف اتنا کہا گیا کہ “یہ افراد خفیہ معلومات اور دستاویزات کو شائع میں ملوث تھے” اور انھیں “عدالتی حکم کے ذریعے گرفتار کیا گیا تھا۔ ”

یہ اعلان ایران کی تمام ملکی خبر رساں ایجنسیوں میں اسی طرح شائع ہوا اور صرف ایک خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ ملزم کی حراست کی جگہ بلوچستان کا صدر مقام زاہداندزاپ تھا۔

ہمگام آزادانہ طور پر اس خبر کی سچائی کی تصدیق نہیں کر سکتا۔

Exit mobile version