Homeانٹرنشنلایرانی صوبے البرز میں زہریلی شراب پینے سے 17 ہلاکتیں

ایرانی صوبے البرز میں زہریلی شراب پینے سے 17 ہلاکتیں

تہران (ہمگام نیوز) آئی این پی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ البرز کے شہر کیرک میں 13جون سے ابتک زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 17ہو گئی ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق البرز عدلیہ کے صدر حسین فاضلی ہیریقندی نے صوبے میں شراب نوشی کے واقعات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ خصوصی ورکنگ گروپ کے اجلاس کے موقع پر پریس کو بریفنگ میں بتایا کہ کیریک شہر میں گزشتہ 10دنوں میں زہریلی شراب کے استعمال سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 191ہوگئی ہے، ابتک 17افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

ہیریقندی کا کہنا ہے کہ الکوحل والے مشروبات فروخت کرنے والوں کا تعین کرنے کے لیے شروع کی گئی تحقیقات کے حصے کے طور پر اب تک اہم سپلائرز سمیت 9افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Exit mobile version