Homeخبریںایرانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مزید 2 بلوچ نوجوان قابض...

ایرانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مزید 2 بلوچ نوجوان قابض پاکستانی آرمی کے ہاتھوں اغواء

 

زاھدان ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دو بلوچ مزدور گولڈ اسمتھ لائن پر قابض پاکستانی آرمی کے ہاتھوں اغواء ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گولڈ اسمتھ لائن پر ایرانی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر اشیائے خوردونوش کے کاروبار سے منسلک دو بلوچ نوجوان مکران کے سرحدی علاقوں سے خریدوفروخت کرنے کے بعد جب واپس اپنے شہروں میں جا ریے تھے تو لائن پر پہلے قابض آرمی نے ان پر فائرنگ کی پھر ان کا پیچھا کرکے انہیں اغواء کر لیا۔

 

اغواء ہونے والے نوجوانوں کی شناخت فیصل کوھی ولد شھدل اور عبداللہ ولد جنگیان کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کچھ دن قبل اسی نوعیت کے ایک واقعے میں گولڈ سمتھ لائن پر قابض پاکستانی آرمی کے ہاتھوں ایران کی ایما پر مظلوم بلوچوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اس وقت پاکستان آرمی کے قید میں کل 24 بلوچ نوجوان موجود ہیں جن کا تاحال کوئی پتا نہیں جبکہ گزشتہ ہفتے اسی گولڈ اسمتھ لائن پر پاکستان نے 6 بلوچ مزدوروں کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا۔

Exit mobile version