Homeخبریںکنرک بندرگاہ پر ایرانی فوج کی غلط میزائل فائرنگ سے 19 سے...

کنرک بندرگاہ پر ایرانی فوج کی غلط میزائل فائرنگ سے 19 سے زائد ایرانی نیوی اہلکار ہلاک 15 زخمی

تہران( ہمگام نیوز)ایرانی بحریہ کے تعلقات عامہ کے محکمہ نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ جاشک اور چابہار کے سمندری حدود میں ایک حادثے کے نتیجے میں 19 سے زائد بحریہ افسران ہلاک ہوگئے ہیں۔

بحریہ کے تعلقات عامہ کے مطابق جہاز کو غلطی سے اندرونی میزائل نے نشانہ بنایا تھا۔

بحریہ نے کل بروز اتوار شام کے وقت ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جاشک اور چابہار میں ایرانی بحری جہازوں کی ایک بڑی تعداد بحیرہ کیسپین میں بحری مشق کے دوران ایک حادثے کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے ان سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

آئی ایس این اے نیوز ایجنسی کے مطابق اس واقعے میں فوج کے 19 سے زیادہ اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ملبے تلے نکال کر طبی مراکز میں منتقل کردیا۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایران نے یوکرینی طیارے کا منظرنامہ دہرایا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں یوکرین کا ایک مسافر طیارہ دو میزائلوں کا نشانہ بن کر تباہ ہو گیا تھا۔ ایرانی حکام نے حتمی اعلان میں بتایا کہ پاسداران انقلاب نے غلطی سے طیارے کو نشانہ بنا ڈالا۔ اسی طرح آج پیر کو علی الصبح ایرانی فوج نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ اس کا ایک بحری جہاز غلطی سے حادثے کا شکار ہو گیا۔

Exit mobile version