Homeخبریںایرانی مقبوضہ بلوچستان میں نامعلوم مسلح کی فائرنگ سے سرکاری افسر جانبحق

ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں نامعلوم مسلح کی فائرنگ سے سرکاری افسر جانبحق

دزاپ ( ہمگام نیوز) اطلاعاف کے مطابق گزشتہ رات 30 ستمبر کو دزاپ (زاہدان) میں گورنر بلوچستان کے ایک عملے کے رکن کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ـ اس مقتول کی شناخت “علی رضا سروانی” سے ہوئی ہے ـ

سروانی کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد نامعلوم مسلح افراد موقع واردات سے فرار ہوگئے تاہم اس قتل کے محرکات اور قاتلوں کے بارے میں مزید رپورٹ دستیاب نہیں ـ
سروانی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سرکاری لائسنس پلیٹ کے ساتھ ایک گاڑی میں دزاپ میں اسٹوڈنٹ بلیوارڈ عبور کر رہا تھا جسے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا ـ
سروانی ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے گورنریٹ میں ملازمت کر رہے تھے ـ
حالیہ برسوں میں وہ بلوچستان کی اقتصادی اور مالیاتی ادارے کے پبلک ریلیشن شپ کے انچارج اور دزاپ شہر میں بلوچستان کے مرکز کے کچھ محکموں کے اکاؤنٹنٹ بھی رہے ہیں۔

Exit mobile version