Homeخبریںبلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری

تربت ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے شروع ہوگیا ہے ـ تفصیلات کے مطابق چابہار کے سمندری ایریا میں اٹھنے والے ایک “شاہین ” نامی طوفان کا رخ بلوچستان کے تمام ساحلی علاقوں میں پھیل سکتا جس میں چابہار سے لے کر گڑانی اور کنڈملیر تک جا سکتا ہے ـ
جنوبی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ دو دن سے جاری ہے جبکہ مکران کے کئی شہروں اور دیہاتوں بارشوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہو چکا ہے ـ
محکمہ موسمیات نے اعلیٰ ترین سطح کا انتباہ جاری کیا ہے ، اس لیے شہریوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سفر کرنے اور دریاؤں کے قریب رہنے سے گریز کریں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سمندری طوفان” شاہین ” چابہار سے 200 کلومیٹر جنوب مشرق میں پھیل سکتا ہے جبکہ سلسلہ وار بارشوں اور گرجدار بادلوں کا پھیلاؤ بلوچستان کے وسطی شہروں تک تیز ہواؤں کے ساتھ جا سکتا ہے کہا جا رہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ مسلسل ہوا کا تخمینہ 90 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار ہے محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے سفر سے اور سمندری سرگرمیوں سے گریز کیا جائے ـ

Exit mobile version