Homeخبریںایران اور اسکی پراکسیوں سے مقابلہ کرنے میں امریکا اور اتحادی ملکر...

ایران اور اسکی پراکسیوں سے مقابلہ کرنے میں امریکا اور اتحادی ملکر کام کریں گے، انٹونی بلنکن

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے عرب اسرائیل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور اس کی پراکسیوں سے مقابلہ کرنے میں امریکا اور اتحادی ملکر کام کریں گے۔ 
اسرائیل میں ہونے والے فورم سے خطاب کرتے ہوئے انٹونی بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ خطے کی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور خطرات کا مقابلہ مل کر کیا جائے گا۔ 
انھوں نے کہا کہ انکا ملک عرب اسرائیل تعلقات بہتر کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ انٹونی بلنکن  کے مطابق اسرائیل عرب تعلقات، اسرائیل فلسطین امن کا متبادل نہیں ہونا چاہیے۔ 
یاد رہے کہ اسرائیل میں ہونیوالے اس اجلاس میں متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور مصر کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔ اسرائیل کی میزبانی میں منعقدہ اجلاس میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن بھی شریک ہیں۔

Exit mobile version