Homeخبریںایران اگر جوہری بمب بنانےکی کوشش کی تو اسے سنگین نتائج کیلئے...

ایران اگر جوہری بمب بنانےکی کوشش کی تو اسے سنگین نتائج کیلئے تیار رہناچائیے،؛امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ہمگام ڈیسک نیوز ) ریپبلکن پارٹی کے امریکی صدر  نے کہا کہ ایران  خطے میں ’’پاگل خانہ اور موت‘‘ کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے ۔ وائٹ ہاؤس میں اپنے مختصر بیانیے میں، امریکی صدر نے کہا کہ ’’بہت جلد‘‘ امریکہ ایران پر معاشی پابندیاں دوبارہ عائد کردے گا، تاکہ ایران کو مجبور کیا جائے کہ وہ دنیا کی امن وسلامتی کی خاطر ہمارے سمجھوتے کی نئی شرائط مانے، اپنے بیلسٹک میزائل تجربات اور شام، یمن اور مشرق وسطیٰ کے دیگر مقامات پر فوجی مداخلت بند کرنے سے متعلق مذاکرات پر تیار ہو جائے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایران کو متنبہ کیا کہ 2015ء کے بین الاقوامی معاہدے سے علیحدہ ہونے کے امریکی فیصلے کے بعد اگر ایران جوہری ہتھیار تشکیل دینا شروع کرتا ہے تو اُسے ’’انتہائی سنگین و سخت نتائج‘‘ بھگتنے کیلئے تیار رہنا چائیے ۔ جس معاہدے کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے باز رکھنا تھا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ہم بہت ہی اچھا سمجھوتا طے کریں گے یا پھر ہم کوئی معاہدہ نہیں کر پائیں گے‘‘۔جوہری ہتھیار بنانے کی صورت میں ایران کو ’’انتہائی سنگین نتائج‘‘ بھگتنا پڑیں گے ۔مسٹر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ان کے پیش رو باراک اوباما نے ایران کے ساتھ جو معائدہ کیا تھا،ایسا ہرگز نہیں ہوناچائیے تھا۔امریکی صدر نے کہا ہوسکتاہے کہ اس پالیسی کے شاید اچھے  نتائج برآمد نہ ہو لیکن ہمیں یہ بھی قابل قبول ہے۔

Exit mobile version