Homeخبریںایران میں ’پناہ گزیوں کو پیٹنے کی ویڈیو‘ پر افغانوں کا احتجاج

ایران میں ’پناہ گزیوں کو پیٹنے کی ویڈیو‘ پر افغانوں کا احتجاج

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ایران میں افغان پناہ گزینوں کے ساتھ زیادتی کے الزامات پر کابل میں متعدد افراد نے ایرانی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج کیا اور ’مرگ بر ایران‘ کے نعرے لگائے۔

ایران میں افغان پناہ گزینوں کے ساتھ زیادتی کے الزامات پر کابل میں متعدد افراد نے ایرانی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج کیا اور ’مرگ بر ایران‘ کے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے پیر کو احتجاج کرتے ہوئے ایران مخالف نعرے لگائے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ افغان پناہ گزینوں کی ایران سے جبری ملک بدری کو روکا جائے۔

خبر رساں ادارے طلوع کے مطابق ان مظاہرین نے ایک ڈیکلریشن کے ذریعے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران میں افغان پناہ گزینوں کے مبینہ قتل اور ہراسانی کی ویڈیوز کا جائزہ لے۔

افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق امیر متقی نے ایران سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ سکیورٹی حکام کے ذریعے سرحدی علاقوں کے قریب افغان پناہ گزینوں کے ساتھ زیادتی کو رکوائے۔

دوسری جانب ایرانی سفیر نے بھی امام رضا کے مزار کے خادم اور دو علما کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بہادر امینین نے کہا کہ افغان پناہ گزین ایران کے مہمان ہیں اور گذشتہ 43 سالوں سے ایرانی ان کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھے ہوئے ہیں۔

Exit mobile version