Homeخبریںایران نے عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر حملے میں...

ایران نے عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر حملے میں ملوث ہونے کے اسرائیلی الزام کو مسترد کر دیا۔

ایران (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایران نے عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر حملے میں ملوث ہونے کے اسرائیلی الزام کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دے دیا۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زدہ نے کہا کہ صیہونی ریاست نے عدم تحفظ، دہشت اور تشدد کو جنم دیا۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ حملے میں ملوث ہونے کے ان الزامات کی تردید کرتے ہیں، یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے اس قسم کے الزامات کا مقصد حقائق سے توجہ ہٹوانا ہے۔

یاد رہے کہ آئل ٹینکر پر جمعرات کو کیے گئے حملے میں عملے کے دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Exit mobile version