Homeخبریںطالبان اور افغان فورسز کے درمیان قندھار، ہرات اور ہلمند میں شدید...

طالبان اور افغان فورسز کے درمیان قندھار، ہرات اور ہلمند میں شدید لڑائی

کابل( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے کئی اضلاع پر کنٹرول کے دعوے کے بعد اب افغان طالبان نے ملک کے صوبائی دارالحکومتوں کا رُخ کر لیا ہے۔

قندھار، ہرات اور لشکر گاہ کے حصول کے لیے افغان فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

اس سے قبل طالبان نے افغانستان کےنصف سے زیادہ اضلاع پر کنٹرول کا دعویٰ کیا تھا جس کے دوران اُنہوں نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اہم سرحدی گزرگاہوں اور شاہراہوں کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی شہر لشکر گاہ میں پولیس ہیڈ کوارٹرز اور گورنر ہاؤس چاروں اطراف سے طالبان کے گھیرے میں ہیں۔
افغان فوج اس وقت قندھار، ہرات اور ہلمند صوبوں کے دفاع کے لیے کمر بستہ ہے جب کہ طالبان ان پر قبضے کی سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔

افغانستان کے دوسرے بڑے شہر، قندھار پر اتوار کو راکٹ حملوں کے بعد سے پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ اس حملے کی ذمے داری بھی طالبان نے قبول کی تھی۔
دوسری جانب افغان ایئر فورس نے طالبان کی پیش قدمی روکنے کے لیے طالبان کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

Exit mobile version