Homeخبریںایران کو جواب دینا لازمی ہے، برطانوی آرمی چیف

ایران کو جواب دینا لازمی ہے، برطانوی آرمی چیف

لندن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ برطانیہ کو خلیج کے علاقے میں مزید حملے روکنے کے لیے ایران کو جواب دینا چاہیے۔

جنرل نک کارٹر نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں بنیادی طور پر ایران کو اس کے انتہائی لاپرواہ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا جواب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے مرسر اسٹریٹ پر حملہ ایران کہ بہت بڑی غلطی تھی۔ اس نے خلیج کی صورتحال کو بہت زیادہ بین الاقوامی شکل دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایران کو اس کے تخریبی اقدامات سے روکنا ہوگا۔ یہ ایسا رویہ ہے جو کشیدگی بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔ اسرائیلی جہاز پر ایرانی حملہ خلیج کے تمام لوگوں اور بین الاقوامی برادری کے لیے بہت تباہ کن ہوگا۔ کارٹر گذشتہ جمعرات کو آئل ٹینکر مرسر اسٹریٹ پر ایک مشکوک ایرانی ڈرون حملے کا حوالہ دیا جس میں ایک برطانوی سیکیورٹی گارڈ اور جہاز کا رومانیہ کا کپتان ہلاک ہو گیا تھا۔

برطانیہ ایران کے بارے میں بین الاقوامی ردعمل کی قیادت کر رہا ہے اور جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں یہ مسئلہ اٹھائے گا۔ برطانوی بحریہ نے بتایا کہ جنرل کارٹر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایرانی ہائی جیکروں نے مبینہ طورپر منگل کو خلیج عمان میں متحدہ عرب امارات کے ساحل سے ایک آئل ٹینکر پر قبضہ کیا تاہم کل بدھ کو اسے چھوڑ دیا گیا تھا۔

Exit mobile version