پنج‌شنبه, می 2, 2024
Homeخبریںایران کے ساتھ جوہری معاہدہ تاریخ کی سب سے بڑی غلطی ہے،...

ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ تاریخ کی سب سے بڑی غلطی ہے، اسرائیل

تل ابیب(ہمگام نیوز)  اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے  ایران اور 6 عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کو تاریخی غلطی قرار دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  اسرائیلی وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان معاہدہ دنیا کی سب سے بڑی تاریخی غلطی ہے جب کہ عالمی طاقتوں نے ایران کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کرنے کے لئے بہت سے سمجھوتے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایسے ملک کے ساتھ کس طرح معاہدہ کرسکتا ہے جو مذاکرات کے دوران معاہدے کو امریکا کے لئے تباہی قراردے رہا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ معاہدے کی صورت میں ایران پر عائد عالمی پابندی اٹھائے جانے کے بعد ایران اپنے تیل اور بینکنگ سیکٹرز سے اربوں کھربوں ڈالرحاصل کرلے گا اور یہ رقم دہشت گرد مراکز پر خرچ کرے گا جو دنیا کے لئے نیک شگون نہیں۔ اس سے قبل بن یامین نتن یاہو نے ایرانی معاہدے کی ہرسطح پر مخالف کی تھی جب کہ اس حوالے سے انہوں نے امریکی کانگریس اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی مہم چلائی لیکن اس میں ناکام رہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے دھمکی دی تھی کہ اگر اسے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان معاہدہ روکنے کے لئے فوجی کارروائی بھی کرنا پڑی تو اس سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز