Homeخبریںایف بی ایم جرمنی منی بلوچستان پر پاکستان اور ایرانی قبضے کے...

ایف بی ایم جرمنی منی بلوچستان پر پاکستان اور ایرانی قبضے کے خلاف دستخطی مہم کا انعقاد کریگی۔

جرمنی(ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ کی علامیہ کے مطابق جرمنی میں بلوچستان پر پاکستانی اور ایرانی غیر قانونی قبضے کے خلاف ایک دستخطی مہم کا انعقاد کریگی۔ اس دستخطی مہم میں لوگوں کو اس غیر قانونی قبضے اور بلوچستان کو غیر اخلاقی طور پر پاکستان اور ایران کا ایک حصہ ظاہر کرنے کے خلاف عوام سے دستخط لئے جائیں گے۔

پروگرام کا انعقاد جرمنی کے تمام صوبوں اور بڑے شہروں میں ہوگا جس کا دورانیہ ہر شہر میں دو سے تین دن ہوگا اور فری بلوچستان موومنٹ پروگرام کے اختتام پر اس کے نتائیج جاری کرے گا۔ اس کے علاوہ وفاقی پارلیمنٹ، تمام صوبائی پارلیمنٹ، تمام حکومتی اداروں،ذرائع ابلاغ کے اداروں سمیت ہیومن رائیٹس کے حوالے سے کام کرنے والے عالمی اداروں کو اس مہم کا حصہ بنایا جائے گا اور مہم کے اختتام پر ان تمام اداروں کو نتائج پیش کرکے ان کو قائل کیا جائے گا کہ بلوچستان اور بلوچ قوم کو پاکستان اور ایران کا ایک حصہ سمجھنے کے بجائے ایک الگ شناخت رکھنے والی قوم کی حیثیت سے شناخت دی جائے۔

اس مہم کا مکمل دورانیہ تین سے چار ماہ ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ اداروں اور لوگوں کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔ یہ مہم سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر بھی دستیاب ہوگی تاکہ اس مہم میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا شامل کیا جاسکے۔بلوچستان پر پاکستان اور ایران کے قبضے اور بلوچ شناخت کو مٹانے کے گھناونے عمل کو دنیا کے سامنے آشکار کرنے اور اس غیر فطری عمل کے خلاف سیاسی مذاہمت کرکے بلوچ شناخت کو بیرون ممالک بحال کرنے کے لئے اس مہم کا انعقاد کیا جائے گا جس کی کامیابی یقیناً بلوچ قوم کی شناخت مٹانے کی مکروہ سازش کے راستے میں مذامت کا سبب بنے گا۔

Exit mobile version