Homeخبریںایف بی ایم (یو کے برانچ) 26 مارچ کو بلوچستان پر پاکستانی...

ایف بی ایم (یو کے برانچ) 26 مارچ کو بلوچستان پر پاکستانی قبضے کے خلاف لندن میں احتجاج کرے گی

لندن(ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ یو کے برانچ 26 مارچ کو بروز ہفتہ برطانوی وزیر اعظم ہاوس کے سامنے بلوچستان پر پاکستانی قبضے کے خلاف احتجاج کرے گی اور برطانوی عوام میں بلوچستان پر پاکستانی قبضے , ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آگاہی فراہم کرے گی فری بلوچستان موومنٹ نے بیان میں کہا کہ بلوچستان پر 27 مارچ 1948 کو پاکستان نے بزور طاقت قبضہ کیا اور برطانیہ کے ساتھ بلوچستان کے 1854 میں کئیے جانے والے دفاعی معائدے جسے 1876 کو ترمیم کیا گیا تھا اور اس میں واضع طور پر یہ آرٹیکل شامل کیا گیا تھا کہ بلوچستان پر کسی بیرونی حملے کی صورت میں برطانیہ بلوچستان کا دفاع کریگی اس ڈیفیس ٹریٹی کی موجودگی کے باوجود برطانیہ نے بلوچستان پر پاکستانی قبضے کے خلاف بلوچستان کی دفاع میں بلوچ قوم کی مدد نہ کرکے برطانیہ نے عالمی قوانین اور بین القوامی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ لندن ٹریٹی کے نام سے اسی طرح کی ایک ٹریٹی برطانیہ نے بلیجیم کے ساتھ 1839 کو کیا تھا جب جرمنی نے 1914 کو بیلجیم کے راستے فرانس پر حملہ کیا تو برطانیہ نے بیلجیم کی آزادی کی دفاع کرنے کے لیے جرمنی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ۔ دوسری طرف برطانوی راج کی بلوچ عوام کے ساتھ تاریخی ٹریٹی کی احترام نہ کرنا دھرے معیار اختیار کرنے کا مترادف تھا۔
ایف بی ایم برطانوی عوام میں بلوچستان پر جبری قبضہ اور برطانیہ کے کردار کے حوالے برطانیہ کے عوام میں آگاہی پیدا کرے گی تاکہ آج کی برطانوی نسل اپنے پیشرووں کی اس غلطی کو درست کرنے کے لیے برطانوی سرکار پر دباو ڈال دے کہ وہ بلوچستان کی آزادی کو بحال کرنے میں بلوچ قوم کی مدد کریں جو کہ برطانیہ کی اخلاقی زمہ داری ہے
فری بلوچستان موومنٹ یوکے برانچ برطانیہ میں رہنے والے بلوچوں اور انسانی حقوق سے وابستہ اداروں کے کارکنوں سے درخواست کرتی ہے کہ وہ بروز ہفتہ برطانوی وزیراعظم ہاوس کے سامنے اس احتجاج میں شرکت کریں تاکہ برطانوی عوام میں بلوچستان پر پاکستانی قبضہ اور ظلم و جبر کے خلاف موثر طریقے سے آگاہی فراہم کر سکیں
یہ احتجاج برطانوی وقت کے مطابق 2 بجے شروع ہوگی اور 4 بجے اختتام پزیر ہوگی

یہ بھی پڑھیں

فیچرز