Homeخبریںچین میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 133 افراد سوار تھے

چین میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 133 افراد سوار تھے

بیجنگ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق چین کے شمالی علاقے میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے اس پر سوار 133 مسافر  ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے چین کے سرکاری نشریاتی ادارے ’سی سی ٹی وی‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گوانگ شی کے علاقے میں پیش آیا۔ طیارہ گرنے کے بعد اس پہاڈٖی علاقے میں  آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹ کے مطابق بوئنگ 737 طیارہ 133 مسافروں کو لے کر کنمنگ سے گوانگ شی جا رہا تھا۔

چین کے سرکاری ٹی وی کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہو گئی ہیں تاہم فوری طور پر حادثے میں ہلاکتوں سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز