منگل, جون 18, 2024
ہومخبریںبارسلونا حملہ:اسپین پولیس کی کاروائی پانچ دہشت گرد ہلاک۔

بارسلونا حملہ:اسپین پولیس کی کاروائی پانچ دہشت گرد ہلاک۔

میڈرڈ(ہمگام نیوز) جمعے کی صبح ہسپانوی پولیس نے بارسلونا سے جنوب میں واقع ایک تفریحی مقام کامبرلز پر پانچ افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ یہ پانچوں آؤڈی کمپنی کی اس A3 کار پر سوار تھے، جس کی ٹکر سےآج صبح چہل قدمی کرتے ہوئے سات افراد زخمی ہو گئے تھے۔ اس بیان میں مزید بتایا گیا کہ مشتبہ افراد میں سے کچھ خود کش جیکٹیں پہنے ہوئے تھے، جنہیں بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا۔ دريں اثناء ہسپانوی وزیراعظم ماریانو راخوئے اپنی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے بارسلونا پہنچ چکے ہیں، جہاں انہوں نے اعلی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ راخوئے کے بقول دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے اور اس کا جواب بھی عالمی سطح پر دیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز