بارکھان(ہمگام نیوز)گورنمنٹ ڈگری کالج بارکھان کے ایف ایے ایف ایس سی کے سالانہ امتحانی سنٹر میں آج طلبہ نے سنٹر کے اندر ایف سی اہلکاروں کی موجودگی پر مطالعہ پاکستان کے پیپر کا بائیکاٹ کیا اوراحتجاجاََ کالج کے سامنے رکنی روڈ کو آدھا گھنٹہ تک بلاک کئے رکھا۔ایف سی اہلکاروں نے طلبہ کے اس احتجاج کو منتشر کرنے کی کوشش کی لیکن طلبہ اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور ایف سی کی امتحانی سنٹر کے اندر مداخلت تک تمام پیپروں سے بایئکاٹ کا اعلان کیا۔احتجاج کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر اور پولیس انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی ۔اور ڈپٹی کمشنر حاجی محبوب احمد شاہوانی نے طلبہ سے کامیاب مذاکرات کرنے پر طلبہ کو پیپر میں بیٹھنے پر رضا مند کردیا۔اور ایف سی اہلکاروں سمیت کسی بھی سکیورٹی ادارے کو اسلحہ سمیت سنٹر کہ اندر جانے پر پابندی لگا دی۔اس موقع پر طلبہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سنٹر کہ اند ر ایف سی اہلکار اسلحہ سمیت ڈیوٹی پر تعینات رہتے ہیں۔جس کی وجہ سے بہت سارے طالب علم خوف ذدہ ہو کر اپنے امتحانی پرچے ٹھیک طرح سے حل نہیں کر پاتے۔اس سے انکے فیل کوہونے کا خدشہ ہے۔طلبہ نے کہا کہ تمام سکیورٹی اہلکار نقل کی روک تھام کے لئے امتحانی کمرہ کے باہر اپنے فرائض انجام دیں نا کہ طالب علموں کے سروں پر بندوقیں لے کر کھڑے رہیں۔