یکشنبه, آوریل 28, 2024
Homeخبریںبالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کا ایکشن...

بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کا ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ٹریلر جاری

نئی دہلی (ہمگام نیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کا ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ جوان کے ٹریلر میں شاہ رُخ خان کو مختلف اوتار میں دکھایا گیا ہے جس سے شائقین کی فلم کیلئے دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔

ایک سین میں کنگ خان کے چہرے کو مکمل طور پر پٹیوں سے ڈھکا ہوا دکھایا گیا ہے۔ دوسرے سین میں شاہ رُخ نے آدھے چہرے پر ماسک لگا رکھا ہے جبکہ ٹرین کے سفر کے دوران ایک سین میں اداکار کو سر منڈوایا ہوا دکھا گیا ہے۔

سوپر ہٹ مووی’پٹھان’ کے بعد یہ کنگ خان کی سال کی دوسری فلم ہے۔ ‘پٹھان’ کے سپر ہٹ ہونے کے بعد مداحوں کو ‘جوان’ کا بے صبری سے انتظار ہے۔

شاہ رُخ خان نے سوشل میڈیا پر جوان کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں کون ہوں کون نہیں، جاننے کیلئے تیار ہیں؟

فلم جوان 7 ستمبر کو بھارت سمیت مختلف ممالک میں ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں پیش کی جائے گی۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ’جوان‘ میں بالی ووڈ کے سپراسٹار سنجے دت اور دیپیکا پڈوکون بھی جلوہ گر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز