Homeخبریںبجٹ میں وٹنری ڈاکٹر کی پوسٹیں شامل نہ کرنا باعث تشویش ہے....

بجٹ میں وٹنری ڈاکٹر کی پوسٹیں شامل نہ کرنا باعث تشویش ہے. بی ایس اے سی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے اپنے مرکزی بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وٹنری ڈاکٹر کی پوسٹیں شامل نہ کرنا باعث تشویش ہے. انہوں نے کہا اس وقت بلوچستان کے سینکڑوں وٹنری ڈاکٹرز بے روزگاری کے شکار ہیں. اور بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں جسکی اکثریت آبادی دیہی علاقوں پر مشتمل ہے جہاں لوگوں کے روزگار کا ایک اہم ذرئیعہ مال مویشی ہے. اور ان مال مویشیوں کا بر وقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے یا تو مال مویشیاں مر جاتے ہیں یا ان کی پیداوار میں کمی واقع ہوجاتی ہے. جسکی وجہ سے دیہی علاقوں کے مالداروں کو کافی نقصانات اٹھانا پڑتا ہے. جسکا سبب دیہی علاقوں میں وٹنری ڈاکٹرز کی کمی ہے. اس وقت بلوچستان کے ہر ڈسٹرکٹ ، تحصیل اور یونین کونسلز میں سینکڑوں کے حساب سے وٹنری ڈاکٹرز کی پوسٹوں خالی ہیں. لیکن پھر بھی صوبائی حکومت کا نئے بجٹ میں ان کی پوسٹیں اعلان نہ کرنا بے روزگار گریجویٹس کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے ساتھ زیادتی ہے. حالانکہ لائیواسٹاک قومی آمدنی میں گیارہ فیصد جی ڈی پی حصہ بنتا ہے اور بلوچستان کی معیشت میں لائیواسٹاک کا پینتالیس فیصد حصہ بنتا ہے. پھر بھی اس اہم شعبے کو نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے. لہذا ہم وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ لائیواسٹاک کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے وٹنری ڈاکٹرز کے لئے آسامیوں کا اعلان کریں. تاکہ بلوچستان کے دیہی علاقوں کے مالداروں اور بے روزگار ڈاکٹرز میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے.

Exit mobile version