سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںبحر بلوچستان میں کشتنی ڈوبنے سے 3 بلوچ جانبحق

بحر بلوچستان میں کشتنی ڈوبنے سے 3 بلوچ جانبحق

بندرکلاھی ( ھمگام نیوز) راہ ِ بلوچیستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 24 نومبر کو خراب موسم کی وجہ سے میناب کے علاقے بندر کلاھی میں چار لوگوں پر مشتمل ایک ماہی گیری کشتی سمندر میں ڈوب کر غرقاب ہوگیا ۔

اس حادثے کے نتیجے میں کشتی میں سوار 4 افراد میں سے ایک کو لوگوں کی مدد سے بچایا گیا ، لیکن 3 دیگر ڈوب گئے۔

بندر کلاھی گاؤں کے مکھیا نے بتایا کہ متاثرین میں سے دو کی لاشیں ملی ہیں جن کی عمریں 17 اور 27 سال ہیں آج دوپہر تک ساحل سمندر پر ملی ہیں

تیسرے شخص کی لاش تلاش کرنے کے لئے لوگوں کی کوششیں اب تک ناکام رہی ہیں۔

بندر کلاھی گاؤں کے مکھیا نے مزید کہا کہ اس گاؤں میں ماہی گیری اور کارگو کے شعبوں میں480 تیراک اور لائف گارڈ سرگرم ہیں لیکن اس بندرگاہ پر خستہ حالی کی وجہ سے لائف گارڈ کی کوئی سہولیات موجود نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ کلاجی گاؤں 1300 کنبوں پر مشتمل ہے جو میناب شہر سے 30 کلومیٹر دور واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز